دنیا کی سب سے طویل سونے کی گزرگاہ تعمیر کرنے کا اعلان
دبئی: (ویب ڈیسک) دبئی گولڈ ڈسٹرکٹ نے دنیا کی سب سے طویل 24 قیراط سونے کی گزرگاہ تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے، جو آئندہ 2 ماہ کے اندر کھولی جائے گی۔
گلف ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق یہ منصوبہ 2026 کے اختتام سے قبل مکمل کیا جائے گا اور دبئی کے سیاحتی تجربات کی فہرست میں ایک نئے پرکشش اضافے کی حیثیت رکھتا ہے۔
دبئی گولڈ ڈسٹرکٹ کے کمرشل سیکٹر کے سینئر ڈائریکٹر راشد الحرمودی کے مطابق گزرگاہ آئندہ 2 ماہ کے اندر عوام کیلئے کھول دی جائے گی، اس منصوبے کا مقصد زائرین کو منفرد تجربہ فراہم کرنا ہے، جبکہ اس کے ذریعے دبئی کی عالمی سطح پر سونے کی تجارت اور سیاحت کے مرکز کی حیثیت مزید مضبوط ہوگی۔
مجوزہ گزرگاہ دبئی گولڈ ڈسٹرکٹ کے وسیع تر منصوبوں کا حصہ ہے، جن کا مقصد سونے کی تجارت، جیولری ریٹیل اور سیاحتی تجربات کو ایک ہی مقام پر یکجا کرنا ہے۔
دیرہ میں واقع اس ڈسٹرکٹ کا آغاز جنوری 2026 میں ہوا تھا، یہاں سونا، جیولری، بلین، ہول سیل تجارت اور سرمایہ کاری سے وابستہ کاروبار یکجا ہیں۔
دبئی میڈیا آفس کے مطابق ڈسٹرکٹ میں 1000 سے زیادہ تاجر موجود ہیں، جن کا تعلق سونا، جیولری، پرفیومری، کاسمیٹکس اور لائف سٹائل مصنوعات سمیت مختلف شعبوں سے ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments