امریکا مڈٹرم الیکشن کے بعد ایران پر بڑے حملے کیلئے تیار، خلیجی ممالک کو آگاہ کر دیا

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا نے مڈٹرم انتخابات کے بعد ایران پر بڑے حملے کی تیاری کا امکان ظاہر کر دیا ہے۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی مڈٹرم انتخابات کے بعد ایران پر حملوں سے متعلق خلیجی ممالک کو آگاہ کر دیا ہے اور ممکنہ امریکی کارروائی میں ایرانی جوہری تنصیبات اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

وال اسٹریٹ جنرل کے مطابق امریکی فوج ٹیکساس سے پیٹریاٹ میزائل دفاعی نظام کا اضافی یونٹ اسرائیل منتقل کر رہی ہے جبکہ ایک اضافی طیارہ بردار بحری بیڑے کا جنگی گروپ اور میرینز دستہ بھی شامل ہونے کیلئے تیار ہے۔

امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ امریکی حملوں کی صورت میں ایران نے جوابی حملوں کا انتباہ دیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...