حارث رؤف کا ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز سے معاہدہ طے

سڈنی: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے لیے ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز سے معاہدہ ہوگیا۔

ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی جانب سے معاہدے کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔

حارث رؤف نے بی بی ایل کے پانچ سیزن میں میلبرن سٹارز کی نمائندگی کی مگر اب حارث رؤف پہلی مرتبہ ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی جانب سے کھیلیں گے۔

حارث رؤف بی بی ایل میں 56 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ انگلینڈ کے بین اسٹوکس اور نیوزی لینڈ کے مارک چیپمین بھی اسٹرائیکرز کا حصہ ہیں۔

ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے کوچ ٹم پین کا کہنا ہے کہ حارث رؤف میچ ونر ہیں جنہوں نے انٹرنیشنل سطح پر پرفارم کیا ہوا ہے۔

ٹم پین نے کہا کہ وہ دنیا کے ایک تیز ترین بولر ہیں ایڈیلیڈ اوول میں اسٹرائیکرز کے فین کو اُنہیں دیکھ کر اچھا لگے گا، دوسری جانب حارث رؤف نے کہا کہ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز میں شمولیت کے لیے پرجوش ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ایڈیلیڈ اوول دنیا کا ایک بہترین وینیو ہے میں وہاں ہمیشہ لطف اندوز ہوا ہوں۔

علم میں رہے کہ بی بی ایل 12 دسمبر سے 26 جنوری تک کھیلی جائے گی اور ٹورنامنٹ میں اسٹرائیکرز کا سڈنی تھنڈرز کے خلاف پہلا میچ 16 دسمبر کو شیڈولڈ ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...