راولپنڈی ٹیسٹ: سری لنکا نے کھانے کے وقفے تک 4 وکٹوں پر 221 رنز بنا لئے

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے دن سری لنکا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن مہمان ٹیم نے 114 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ پر کھیل کا آغاز کیا تو 155 کے مجموعی سکور پر محمد عباس نے کامیندو مینڈس کی وکٹ حاصل کر کے ان کی دھننجیا ڈی سلوا کے ساتھ 90 رنز کی شراکت کا خاتمہ کر دیا۔

پاکستان کے خلاف سری لنکا سکور 155 رنز پر پہنچا تو ان کی چوتھی وکٹ گر گئی، کمندو مینڈس 58 رنز بنا کر محمد عباس کا شکار بنے۔

مہمان ٹیم نے کھیل کے تیسرے روز کھانے کے وقفے تک 4 وکٹوں پر 221 رنز بنا لئے، پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے ثاقب خان اور محمد عباس نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ پنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان ٹیم نے پہلی اننگز 434 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کی۔

پاکستان کی جانب سے سعود شکیل نے 93، عرفات منہاس نے 52 اور غازی غوری نے 48 رنز بنائے، ڈیبیو کرنے والے طیب عارف نے 57 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ محمد طحہٰ نے 51 اور بابر اعظم نے 50 رنز بنائے۔

سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی جانب سے 4 کھلاڑی ڈیبیو کر رہے ہیں، جن میں طیب عارف، محمد طحٰہ، عرفات منہاس اور ثاقب خان شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...