یو ایس اوپن ٹینس کا ٹائٹل بیلا روس کی ارینا سابالنکا کے نام
نیویارک: (دنیا نیوز) بیلاروس کی ارینا سابالنکا نے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا۔
نیویارک سٹی میں ہونے والے فائنل میں ارینا سابالنکا نے امریکا کی جیسیکا پیگولا کو 7-5، 7-5 سے پچھاڑ دیا، ارینا سابالنکا نے یہ تیسرا گرینڈ سلم ٹائٹل کھیلا اور پہلی مرتبہ یو ایس اوپن گرینڈ سلم میں کامیابی حاصل کی ہے۔
واضح رہے کہ ورلڈ نمبر ٹو ارینا سابالنکا نے رواں برس آسٹریلین اوپن میں بھی کامیابی حاصل کی تھی۔
دوسری جانب مینز ٹائٹل کے لیے ورلڈ نمبر ون یانک سنر اور ٹیلر فرٹز کے درمیان جوڑ پڑے گا۔