ایشین 6 ریڈ بال چیمپئن شپ: محمد آصف کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

کولمبو: (ویب ڈیسک) پاکستان کے محمد آصف ایشین 6 ریڈ بال چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔
سری لنکا کے شہر کولمبو میں جاری ایشین 6 ریڈ بال چیمپئن کے پری کوارٹر فائنل میں پاکستان کے محمد آصف نے کمبوڈیا کے نیاننگ ٹولا کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔
پہلے فریم میں آصف کو 27-16 سے شکست ہوئی لیکن اس کے بعد آصف لگاتار 5 فریم جیت کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے، محمد آصف کی کامیابی کا اسکور 48-25، 35-32، 52-9، 43-35 اور 40-10 سے کامیابی حاصل کی۔
دوسری جانب پاکستان کے محمد سجاد کو پری کوارٹر فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، محمد سجاد کو سنگاپور کے سنی وینگ نے 5-0 سے شکست دی۔