نیشنل سنوکر چیمپئن شپ: محمد آصف کے دو، سہیل شہزاد کا ایک سنچری بریک

لاہور: (ویب ڈیسک) ٹاپ کھلاڑی محمد آصف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے این بی پی نیشنل سنوکر چیمپئن شپ میں دو سنچری بریک کھیلے جبکہ سہیل شہزاد نے حارث خان کے خلاف سنچری بریک کھیلتے ہوئے 0-4 کی کامیابی حاصل کی۔

ایونٹ میں دیگر سینئر کھلاڑیوں محمد سجاد، اسجد اقبال، شاہد آفتاب نے بھی اپنے اپنے میچز جیتے لیے، نیشنل بینک اسپورٹس کمپلکس میں جاری چیمپئن شپ کے پہلے روز شاہد آفتاب نے دانیال شہزاد کو 0-4 سے اور مدثر یعقوب نے محمد یوسف کو شکست دی۔

محمد سجا د نے ایم فرحان، ایم فیضان نے شاہ خان، اویس اللہ منیر نے شاہ زیب رفی اور ذوالفقار عبدالقادر نے ایم شباز ہرایا، محمد آصف نے برجیس خان، اسجد اقبال نے آفتاب بیگ، حسنین اختر نے محمد نسیم اختر، علی حمزہ نے غلام عباس، سہیل شہزاد نے حارث خان اور آئن مارک جون نے ناصر شاہ کو شکست دی۔

ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے 48 کھلاڑیوں کو 12 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، ہر گروپ سے 2 ٹاپ کھلاڑی ناک آؤٹ راؤنڈز کیلئے کوالیفائی کریں گے، ٹاپ 8 کھلاڑی براہِ راست پری کوارٹر فائنلز میں جائیں گے جبکہ بقیہ 16 کھلاڑی لاسٹ 24 کے ناک آؤٹ راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کریں گے، ناک آؤٹ راؤنڈز بیسٹ آف 7 فریمز پر مشتمل ہیں۔

پری کوارٹر فائنلز، کوارٹر فائنلز اور سیمی فائنلز بیسٹ آف 9 فریمز پر مشتمل ہیں، فائنل معرکہ بیسٹ آف 11 فریمز پر مبنی ہوگا، چیمپئن شپ میں انڈر 17 اور انڈر 21 کے جونیئر چیمپئنز بھی شرکت کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں