ٹی 20 سیریز: پاکستانی ٹیم کے ٹریننگ کیمپ کا اتوار سے آغاز
لاہور :(دنیا نیوز) ٹی 20 سیریز کی تیاریوں کے لیے پاکستانی ٹیم کے ٹریننگ کیمپ کا آغاز اتوارسے لاہور میں ہو گا۔
قومی ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں شامل کھلاڑی آج رات ہوٹل میں رپورٹ کریں گے، قومی ٹیم کل تین گھنٹے قذافی سٹیڈیم میں ٹریننگ کرے گی۔
اُنہوں نے کہا کہ 26 جنوری کو پاکستان ٹی 20 سکواڈ سنیریو بیسڈ میچ کھیلے گا، 27 جنوری کو پاکستانی سکواڈ تین گھنٹے ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گا۔
اِسی طرح 28 جنوری کو آسٹریلیا اور پاکستان ٹیم کے کھلاڑی پری میچ پریس کانفرنس کریں گے جب کہ 29 نومبر کو پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ شام 4بجے کھیلا جائے گا۔