پہلی نیشنل چیف آف آرمی سٹاف ریسلنگ چیمپئن شپ 2026 اختتام پذیر

سیالکوٹ: (دنیا نیوز) پہلی نیشنل چیف آف آرمی سٹاف ریسلنگ چیمپئن شپ 2026 سیالکوٹ میں اختتام پذیر ہو گئی۔

پہلی نیشنل چیف آف آرمی سٹاف ریسلنگ چیمپئن شپ کے انڈر 17 اور انڈر 19 کے مقابلے سیالکوٹ میں کامیابی سے اختتام پذیر ہوئے، گوجرانوالہ کی ٹیم شیر پنجاب مجموعی طور پر چیمپئن قرار پائی جبکہ پشاور کی ٹیم خیبر فائٹرز نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی جنرل آفیسر کمانڈنگ نے کامیاب کھلاڑیوں میں میڈلز اور انعامات تقسیم بھی کیے۔

ملکی تاریخ میں پہلی بار قومی سطح پر انڈر 17 اور انڈر 19 کیٹیگریز شامل کرنا کھیلوں کے فروغ میں مثبت پیشرفت ہے فائنل میں سیالکوٹ سپورٹس سٹیڈیم میں ڈسٹرکٹ، ڈویژن اور صوبائی سطح کے فاتح پہلوانوں سمیت عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی، ریسلرز نے پاکستان آرمی کے ٹیلنٹ پروموشن اقدامات پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے ایونٹ کے انعقاد کو سراہا۔

اس موقع پر کھلاڑیوں نے کہا کہ کامیاب ایونٹ کے انعقاد پر ہم عسکری قیادت کے بے حد مشکور ہیں۔

کھلاڑیوں نے کہا ہمیں امید ہے پاکستان آرمی نئے ٹیلنٹ کو بین الاقوامی مواقع فراہم کرتی رہے گی، پاک فوج کے زیر اہتمام ایونٹ کا انعقاد کھیلوں کے فروغ اور نوجوان ٹیلنٹ کی ترقی کا واضح ثبوت ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں