ٹی 20 ورلڈ کپ: ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی 78 رنز پر 7 وکٹیں گر گئیں

کولمبو: (دنیا نیوز) ٹی 20 ورلڈ کپ کے 27 ویں مقابلے میں بھارت کے خلاف ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی 78 رنز پر 7 ویں وکٹ گر گئی۔

کولمبو میں گروپ اے کے اس میچ میں پاکستانی ٹیم کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، کپتان سلمان آغا کے علاوہ عثمان خان، صائم ایوب، بابر اعظم اور صاحبزادہ فرحان، شاداب خان بھی آؤٹ ہو کر واپس جا چکے ہیں، جبکہ اس وقت شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف وکٹ پر موجود ہیں۔

قومی ٹیم کی جانب سے محمد عثمان 44 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے، صائم ایوب 6، بابر اعظم 5، کپتان سلمان آغا 4، محمد نواز 4 ، شاداب خان 14، صاحبزادہ فرحان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

اس سے پہلے پاکستان کے دعوت دینے پر بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز سکور کیے۔

ابھیشک شرما، ہاردک پانڈیا صفر، کپتان سوریا کمال یادیو نے 32،شیوم دوبے  27اور رینکو سنگھ نے 11رنز بنائے جب کہ بھارت کی جانب سے ایشان کشن77رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔

قومی ٹیم کی جانب سے صائم ایوب نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ کپتان سلمان آغا، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان طارق نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

دوسری جانب چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی پریما داسا انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم  میں موجود ہیں جنہوں نے ٹیم کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں