جیت ٹیم ورک کا نتیجہ، بولرز نے اچھی بولنگ کی: کپتان شاہین آفریدی

لاہور: (دنیا نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی کا کہنا ہے جیت ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، بولرز نے اچھی بولنگ کی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیٹرز نے مشکل کنڈیشنز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، کوشش ہوتی ہے کہ اپنی پرفارمنس سے ٹیم کو جتواؤں۔

شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ورلڈ کپ 2027ء کی تیاری کے لئے اچھی تیاری کے لئے ہمارے پاس کافی وقت ہے، پاکستان کے آگے ٹیسٹ میچز زیادہ ہیں،ہمارا فوکس سیریز جیتنے پر تھا، ہر ٹیم اپنی ہوم گراؤنڈ میں اپنی مرضی کی پچز بناتی ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ شاداب خان کا فارم میں آنا اس سیریز میں مثبت پہلو ہے، آج جس طرح میچ پھنسا ہوا تھا ایسے میچز شاداب خان جیسے تجربہ کار کھلاڑی ہی جتوا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عرفات منہاس نے بہت اچھی کرکٹ کھیلی، ہم سے زیادہ بلے باز آج آسٹریلیا نے کھلائے تھے، ہم نے آسٹریلیا کو آسٹریلیا میں ہرا کر آئے ہیں، عبد الصمد نے آج کافی اچھا کھیلا، کسی پلائینگ الیون کی گارنٹی نہیں ہوتی۔

شاہین آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں جب لگے کہ کنڈیشنز کے حساب سے جو لڑکا آئے وہ کھیلے گا، ہر کھلاڑی کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اپنی ٹیم کے لیے کھیلے، بابر اعظم نے راولپنڈی میں جیسی اننگز کھیلی وہ سب کے سامنے ہے، میں نے جب ڈیبیو کیا تو سرفراز احمد نے بھی مجھے سپورٹ کیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں