رضا اللّٰہ نے ڈیبیو پر چھکوں کا عالمی ریکارڈ برابر کر دیا

برمنگھم: (ویب ڈیسک) پاکستان کی جانب سے پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے نوجوان کرکٹر رضا اللّٰہ نے چھکوں کا عالمی ریکارڈ برابر کر دیا۔

رضا اللّٰہ نے انگلش ٹیم کے خلاف دوسری اننگز میں دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی اننگز میں 9 چھکے لگا دیے، جس کے بعد وہ ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو پر سب سے زیادہ چھکے لگانے والے مشترکہ بیٹر بن گئے ہیں۔

رضا اللہ سے پہلے ٹیسٹ ڈیبیو پر سب سے زیادہ چھکے لگانے والے دوسرے کھلاڑی نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی تھے، ٹم نے 2008ء میں انگلینڈ ہی کیخلاف نیپیئر میں اپنے پہلے میچ میں 9 چھکے لگائے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...