صدر پی ٹی آئی چودھری پرویز الٰہی کا جیل میں طبی معائنہ

راولپنڈی: (دنیا نیوز) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب و صدر پی ٹی آئی چودھری پرویز الٰہی کا جیل میں طبی معائنہ ہوا۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کا طبی معائنہ پمز ہسپتال کے ڈاکٹروں کی 3 رکنی ٹیم نے اڈیالہ جیل میں کیا۔

میڈیکل ٹیم میں ڈاکٹر ذوالفقار، ڈاکٹر محبوب اور ڈاکٹر نوید شامل تھے، میڈیکل ٹیم صدر پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ کرنے کے بعد واپس روانہ ہو گئی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں