190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ کیخلاف مزید 4 گواہوں کے بیانات قلمبند

اسلام آباد: (دنیانیوز) 190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 4گواہوں کی بیانات قلمبند کرلیے گئے۔

بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت ہوئی ، احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی ۔

سماعت کے دوران چار مزید گواہان کے بیانات قلمبند، ایک پر جرح مکمل کرلی گئی، ریفرنس میں اب تک25 گواہان کے بیانات قلمبند اور 16 گواہان پر جرح مکمل کی جاچکی ہے۔

عدالت نے ریفرنس کی سماعت 3 مئی تک ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ رواں سال 6 جنوری کو ہونے والی سماعت میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ پر فردِ جرم عائد نہیں ہوسکی تھی ، بعد ازاں 6 مارچ کو ہونے والی سماعت میں نیب کے 3 گواہوں کے بیانات قلمبند کرلیے گئے تھے۔

عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں 6 شریک ملزمان کو اشتہاری اور مفرور مجرم قرار دے دیا تھا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں