وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب، گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات کا جائزہ لیا جائے گا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا۔

وفاقی کابینہ کا اجلاس صبح 11 بجے ہوگا، وزیراعظم اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات کا جائزہ لیا جائے گا، اجلاس میں ملک کی معاشی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیراعظم کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں