اعظم خان سواتی کا اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اعظم خان سواتی نے اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کے حصول کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

اعظم خان سواتی نے سید محمد علی بخاری ایڈووکیٹ کے ذریعے درخواست جمع کرائی، آئی جی پولیس، ڈی جی ایف آئی اے، ڈپٹی کمشنر اور سیکرٹری داخلہ کو درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ 76 سالہ پٹیشنر سیاستدان، بزنس مین اور ایڈووکیٹ ہے، 5 اکتوبر کو پُرامن احتجاج کے پر تھانہ کوہسار میں دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا گیا، پٹیشنر کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ مختلف تھانوں میں مقدمات درج کر کے ایف آئی آرز کو سیل کر دیا گیا ہے۔

اعظم سواتی نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ آئی جی پولیس کو مختلف تھانوں میں درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا جائے، ڈی جی ایف آئی اے کو بھی زیر التوا مقدمات، انکوائریز اور انوسٹی گیشنز کی تفصیل فراہم کرنے کا کہا جائے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے اگر حراست میں لینے کا کوئی آرڈر جاری ہوا تو وہ بھی بتایا جائے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں