آئی جی اسلام آباد نے وزیراعلیٰ پر حملہ کیا، تیار ہو جاؤ ہم پھر آ رہے ہیں، علی امین

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ آئی جی اسلام آباد نے صوبے کے وزیر اعلیٰ پر حملہ کیا، تیار ہو جاؤ ہم پھر آ رہے ہیں۔

خیبرپختونخوا اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے وفاقی حکومت کو آئی جی اسلام آباد کو ہٹانے کے لیے وارننگ دے دی، انہوں نے کہا کہ آئی جی کو نہ ہٹایا گیا تو اسلام آباد پر دھاوا بولیں گے۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ جب یہ دروازے توڑ رہے تھے تو مجھے بتایا گیا ساری گاڑیاں توڑ دی گئیں، اپنے ساتھ ہونے والا ظلم معاف کر سکتا ہوں، کارکنوں کا بدلہ ضرور لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج کا معاملہ: اسلام آباد پولیس نے کے پی ریسکیو کی 17 گاڑیاں قبضے میں لے لیں

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا اجازت ملے نہ ملے احتجاج ریکارڈ کرنا ہے، اسلام آباد، راولپنڈی کے لوگ بدترین شیلنگ میں ڈٹے رہے، پولیس، رینجرز کو پیچھے دھکیل کر ہم ڈی چوک پہنچ گئے۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہمیں مویشی منڈیوں میں اجازت دی جاتی ہے جیسے جانور ہوں، یہ سارے کے سارے بے نقاب ہوں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں