گلگت: نازبیا ویڈیو بناکر طالبات کو بلیک میل کرنیوالے سرکاری ملازمین گرفتار

گلگت: (دنیا نیوز) متعدد طالبات کی نازیبا وڈیو بناکر انہیں بلیک میل کرنیوالے 2 سرکاری ملازمین کو گرفتار کرلیاگیا۔

فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل گلگت نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا، ملزمان پر طالبات کو اپنے جال میں پھنسا کرنازیبا ویڈیوز ریکارڈ کرنے کا الزام تھا۔

ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں ایک پولیس اہلکار جبکہ دوسرا ایس سی او کا ملازم ہے ، مذکورہ ملزمان گزشتہ کئی مہینوں سے متاثرہ خاتون اور اس کے خاندان والوں کو ہراساں کرنے میں ملوث تھے۔

ملزمان کے قبضے سے قابل اعتراض مواد بمعہ موبائل فون برآمد ہوئے ہیں، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں