جمرود: باراتیوں کی گاڑی کھائی میں گرنے سے 2 افراد جاں بحق

خیبر: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے علاقے جمرود میں باراتیوں کی گاڑی کھائی میں گرنے سے دو افراد جاں بحق ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق حادثہ بھگیاڑی کے مقام پر پیش آٰیا جہاں گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر کھائی بھی جا کری اور دو افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ دو افراد زخمی بھی ہوئے ۔

مقامی افراد نے مرنے والوں اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا ، جہاں زخمیوں کا علاج معالجہ کیا جا رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں