انصاف کی جلد فراہمی کیلئے آئینی ترمیم ناگزیر تھی: مراد علی شاہ

کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ انصاف کی جلد فراہمی کیلئے آئینی ترمیم ناگزیر تھی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے مقدمات کے فیصلوں کے بجائے ہیڈ لائنز پر توجہ مرکوز رکھی گئی، جن سیاسی مقدمات میں ہیڈ لائنز بنتی ہیں عدلیہ ان کیسوں پر زیادہ وقت لگاتی ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ آئینی ترمیم سے سائلین کو اب انصاف کیلئے برسوں انتظار نہیں کرنا پڑے گا، آئینی بینچ صوبوں میں بھی بنیں گے، اسے بینچ کہیں یا کورٹ، کام وہی ہوگا جو حکومت چاہ رہی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے علاوہ کوئی اختلاف نہیں کررہا، بانی پی ٹی آئی شاید انصاف پر یقین نہیں رکھتے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں