کے پی کابینہ کا اجلاس آج، 46 نکاتی ایجنڈا تیار

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کابینہ کا 16 واں اجلاس آج ہو گا، اجلاس آج دن 12 بجے طلب کیا گیا ہے، کابینہ اجلاس کے لئے 46 نکاتی ایجنڈا تیار کیا گیا ہے۔

اجلاس وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں ہو گا، ٹین بلین ٹری سونامی منصوبہ بقایاجات کی ادائیگی کی منظوری ایجنڈے کا حصہ ہے، صوبائی دارالحکومت پشاور میں قبرستان کی منظوری کو بھی کابینہ ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے۔

شانگلہ میں جوان مرکز کا قیام بھی کابینہ ایجنڈے کا حصہ ہے جبکہ نگران دور میں بھرتی ملازمین کو نوکری سے برخاست کرنے کی منظوری بھی دی جائے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں