دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کی مناسبت سے نشان پاکستان سی ویو پر ایئرشو
کراچی: (دنیا نیوز) دفاعی نمائش آئیڈیاز2024 کی مناسبت سے نشان پاکستان سی ویو پر ایئرشو کا انعقاد، پاک فضائیہ کے پائلٹس نے لڑاکا طیاروں کے ذریعے کمال مہارت کا مظاہرہ کیا۔
پاک بحریہ کے سی کنگ، زولونائنر اور ایلوٹ ہیلی کاپٹرز نے پیشہ ورانہ صلاحیت کا مظاہرہ کیا، سی 130 طیارے سے ہزاروں فٹ کی بلندی سے فری فال پیرا جمپ کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔
پاکستان نیوی میرینز کی جانب سے سپیشل گن ڈرل کا شاندارمظاہرہ کیا گیا، پا ک بحریہ کے میرینز اور سپیشل فورسز کی جانب سے انسداد دہشت گردی کے خصوصی مظاہرے کے دوران پیشہ ورانہ تربیت کا زبردست مظاہرہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سربراہ پاک فضائیہ کا دفاعی نمائش آئیڈیاز کا دورہ، مختلف سٹالز کا جائزہ
تینوں مسلح افواج کا مشترکہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیمو پیش کیا گیا، فلائی پاسٹ، ٹرائی سروسز اسٹیٹک اور فری فال پیرا جمپ، بیچ اسالٹ سمیت دیگر مظاہرے بھی دکھائے گئے۔
تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ تھے جبکہ گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے بھی ایئرشو میں شرکت کی۔
تینوں مسلح افواج کے سپیشل سروسز گروپ کی جانب سے کئے جانے والے مظاہرے میں بری، بحری اور فضائی اثاثوں سی کنگ، زولو بوٹس، سپیڈ بوٹس اور ہوورکرافٹ نے حصہ لیا۔
مظاہرے کے دوران کمانڈوز سی کنگ ہیلی کاپٹرز سے رسوں کی مدد سے ساحل پر اترے، پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں نے مختلف منوورز (پیشہ ورانہ تربیت ) کے مظاہرے پیش کیے، فضاؤں میں ( فلیئرز) روشنی کے گولے چھوڑے۔