فتنہ الخوارج پی ٹی آئی احتجاج میں دہشتگردی کر سکتے ہیں، نیکٹا کا تھریٹ الرٹ
اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیکٹا نے تھریٹ الرٹ جاری کیا ہے کہ فتنہ الخوارج پی ٹی آئی کے 24 نومبر کے احتجاج میں دہشت گردی کر سکتے ہیں۔
الرٹ کے مطابق دہشت گرد پاکستان میں داخل ہو چکے ہیں، 19 اور 20 نومبر کی درمیانی رات فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی جانب سے پاک افغان بارڈر پار کرنے کی اطلاعات ہیں۔
پاکستان میں داخل ہونے والے دہشت گردوں کی مختلف بڑے شہروں میں موجودگی کی اطلاع ہے جو وہاں کسی بھی وقت کوئی بڑی کارروائی کر سکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق نیکٹا نے خطرے کے پیش نظر اقدامات کے لیے چیف کمشنر اسلام آباد، آئی جیز ، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان اور آزاد جموں کشمیر کو بھی مراسلہ ارسال کیا ہے۔
نیکٹا نے خطرے کے پیش نظر سکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔