اوکاڑہ: رکشہ اور ٹرالے میں ٹکر، خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق

اوکاڑہ: (دنیا نیوز) اوکاڑہ میں جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثے کے دوران 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق اوکاڑہ میں جی ٹی روڈ پر رکشہ اور ڈالے میں ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 4 زخمی ہوئے ہیں۔

حادثے کے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جن کی حالت تشویشناک ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ رکشہ کے یوٹرن لینے کے دوران ڈالے سے ٹکرانے کے باعث پیش آیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں