فیصل آباد میں بڑی توند والے پولیس ملازمین کیلئے خصوصی جم کا قیام

فیصل آباد: (ویب ڈیسک) موٹا، بھدا یا توند والا نہیں،سمارٹ اور چست پولیس ملازم بننا ہے، فیصل آباد پولیس لائنز میں بڑی توند والے پولیس ملازمین کیلئے خصوصی جم قائم کردیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اہلکاروں کی بڑھی ہوئی توندیں کم کرنے کے لیے جم میں جدید مشینوں کی مدد لی جا رہی ہے۔

حکام نے مزید کہا کہ ہم نے فیصل آباد پولیس کے سٹینڈرڈ سیٹ کرنے کی کوشش کی ہے، نگرانی کی جارہی ہے کہ جم کا استعمال اچھے سے کیا جائے اور ایک معیار قائم کیا جائے۔

پولیس کانسٹیبلز کا کہنا ہے کہ ہمارے پیٹ باہر ہو گئے تھے یا موٹاپا ہو گیا تھا جس کی وجہ سے ہمیں کافی دشواری ہو رہی تھی، جب ہم ورزش کریں گے صحت اچھی ہو گی تو ڈیوٹی بھی ڈٹ کر کریں گے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں