حکومت ٹال مٹول نہ کرے، مدارس رجسٹریشن مسئلہ فوری حل کرے: لیاقت بلوچ

لاہور: (دنیا نیوز) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت ٹال مٹول نہیں کرے، مدارس رجسٹریشن مسئلہ بلا تاخیر حل کرے۔

لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مقتدرہ کے چھڑی اور گاجر فارمولے نے سیاست اور پارلیمنٹ کو کمزور کر دیا، 1973 کا دستور متفقہ دستاویز ہے، حسب منشا زبردستی کی ترامیم اس متفقہ دستاویز کو متنازع بنا رہی ہیں۔

نائب امیرِ جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ سول ملٹری اسٹیبلشمنٹ اور ہوس اقتدار میں مبتلا سیاستدان جمہوریت دشمن ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں