بھارت نے ہندوتوا سوچ کو دنیا میں پھیلانے کی کوشش کی: حنا ربانی کھر

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما اور سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا کہ بھارت نے ہندوتوا سوچ کو دنیا میں پھیلانے کی کوشش کی۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا کہ بالی ووڈ جنگ پر فلمیں بنانا اور حقیقت میں جنگ لڑنا بہت مختلف ہے، بھارت نے دہشتگردی کے مسئلے پر کبھی بات چیت کو ترجیح نہیں دی۔
حنا ربانی کھر نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سیز فائر میں اہم کردار ادا کیا، نریندر مودی انتہا پسندی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، جعفر ایکسپریس واقعہ میں بھارت کے ملوث ہونے کے شواہد موجود ہیں۔
سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ داری ایٹمی ریاست ہے، پاکستان نے بھارت کو صحیح وقت پر جواب دیا، بھارتی میڈیا کے مطابق لاہور، کراچی اور اسلام آباد کو فتح کر لیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کسی ایک ملک کا نہیں پوری دنیا کا مشترکہ مسئلہ ہے۔