سارک چارٹر ڈے کی سالگرہ، وزیر اعظم کی رکن ممالک کو مبارکباد
اسلام آباد: (دنیا نیوز) سارک چارٹر ڈے کی 40ویں سالگرہ کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے تمام رکن ممالک کو مبارکباد دی ہے۔
سارک چارٹر ڈے کی 40ویں سالگرہ کے موقع پر جاری پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 40 برس قبل سارک کی بنیاد رکھی گئی، جس کا مقصد مکالمے کا فروغ تھا، بدقسمتی سے علاقائی اور سیاسی عوامل کے باعث یہ مقاصد حاصل نہیں ہوسکے۔
وزیراعظم پاکستان نے اپنے پیغام میں پُرامن، مستحکم اور خوشحال جنوبی ایشیا کی تشکیل کیلئے تمام رکن ممالک کو مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔