این سی سی آئی اے افسران کے حوالے سے بڑی خبر آ گئی
اسلام آباد: (دنیا نیوز) این سی سی آئی اے افسران کے حوالے سے بڑی خبر آ گئی، خورشید شاہ کمیٹی کے ذریعے مستقل ہونے والے افسران کا فیصلہ واپس لے لیا گیا۔
وزرات داخلہ نے این سی سی آئی اے کے 34 افسران کی ریگولائرزیشن ختم کرکے تمام افسران کو کنٹریکٹول قرار دیدیا۔
وزرات داخلہ کی جانب سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا جس کی کاپی آڈیٹر جنرل آف پاکستان کو بھی بھجوا دی گئی ہے۔
تمام افسران کو خورشید شاہ کمیٹی نے 2012 میں مستقل کیا تھا، ایف آئی اے افسران نے ان افسران کے خلاف رٹ بھی دائر کی تھی۔