جے یو آئی کا لیاری میں تحفظِ مدارس کانفرنس کے انعقاد کا اعلان
کراچی: (دنیا نیوز) جمیعت علماء اسلام (جے یو آئی) کے رہنما علامہ راشد محمود سومرو نے عثمان پارک لیاری میں تحفظِ مدارس کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کر دیا۔
جے یو آئی کے رہنما علامہ راشد محمود سومرو، مولانا سید حماد اللہ شاہ اور مولانا نورالحق نے جلسہ گاہ عثمان پارک کا دورہ کیا، انہوں نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان 21 دسمبر کو لیاری میں بڑے عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ لیاری جلسہ ثابت کرے گا کہ لیاری اسلام پسندوں کا گڑھ ہے، لیاری کے عوام دین اور دینداروں سے محبت رکھنے والے ہیں۔