گل پلازہ میں آتشزدگی: کراچی کی تاجر برادری کا آج یوم سوگ کا اعلان

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کی تاجر برادری نے گل پلازہ میں آتشزدگی پر آج یوم سوگ کا اعلان کردیا۔

چیئرمین کراچی تاجر اتحاد عتیق میر کا کہنا ہے  کاروباری سرگرمیاں جزوی طور پر معطل رکھی جائیں گی، سانحہ کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کیا جائیگا، مارکیٹوں میں دعائیہ تقریبات ہونگی ممکنہ طور پر سیاہ پرچم بھی لہرائیں گے۔

عتیق میر کا مزید کہنا تھا کہ گل پلازہ آتشزدگی میں تقریبا 3 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے، حکومت فوری متاثرین کی مدد کیلئے اقدامات کرے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں