نوشہرو فیروز: قومی شاہراہ پر خوفناک ٹریفک حادثہ، 6 افراد جاں بحق
نوشہرو فیروز: (دنیا نیوز) قومی شاہراہ پر ناگو شاہ ناکہ سٹاپ کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق تیز رفتار کار اور ٹرالر میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں کار سوار 6 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں کا تعلق سولنگی برادری سے ہے، کار سوار لاڑکانہ سے کراچی کی طرف جا رہے تھے۔
حکام کے مطابق میتیں نوشہرو فیروز ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔
دوسری جانب قصور میں رائیونڈ روڈ جبومیل سٹاپ کے قریب بس اور موٹر سائیکل میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں طالبہ جاں بحق، جبکہ بھائی زخمی ہوگیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق موٹرسائیکل سوار بہن اور بھائی کالج جا رہے تھے، ریسکیو نے نعش اور زخمی کو بابا بلھے شاہ ہسپتال منتقل کر دیا۔