مال بردار ٹرین حادثہ، اَپ ٹریک ٹرینوں کی آمد و رفت کیلئے بحال
خان پور: (دنیا نیوز) ریلوے سٹیشن کے قریب مال بردار ٹرین کی 2 بوگیاں پٹری سے اترنے کے بعد اپ ٹریک بحال کر دیا گیا۔
ریلوے حکام کے مطابق 4 گھنٹے بعد اپ ٹریک ٹرینوں کی آمدو رفت کے لئے بحال کر دیا گیا۔
لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کو اَپ ٹریک سے گزار کر منزل کی جانب روانہ کر دیا گیا۔
ریلوے حکام کے مطابق امدادی کارروائیاں جاری ہیں، جلد ڈاؤن ٹریک کو بھی بحال کر دیا جائے گا۔