وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے احساسِ شجر مہم کا آغاز کر دیا
پشاور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے خیبرپختونخوا ہاؤس میں پودا لگا کر احساس شجر مہم کا باضابطہ اجراء کیا۔
سہیل آفریدی نے کہا یومِ پاکستان اور عید کے موقع پر تاریخی اور ریکارڈ شجرکاری مہم شروع کی گئی ہے، ایک ہی دن میں سرکاری سطح پر 10 لاکھ پودے لگانے کا ہدف ہے عوام بھی اپنی سطح پر مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت کے اقدامات سے صوبے کے جنگلاتی رقبے میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے، ہم اپنے ماحول، مستقبل اور آنے والی نسلوں کے تحفظ کے سنجیدہ ہیں جس کے لیے عملی اقدامات بھی جاری ہیں۔
وزیرِاعلیٰ نے کہا ماحولیاتی چیلنجز کے پیش نظر جنگلات کا فروغ و تحفظ ناگزیر ہو چکا ہے