صدر مملکت، وزیراعظم، چیئرمین سینیٹ کا شیری رحمان کی بیٹی کے انتقال پر اظہار تعزیت

اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے شیری رحمٰن کی بیٹی کے انتقال پر اظہارتعزیت کیا ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینیٹر شیری رحمٰن کی صاحبزادی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللّہ تعالیٰ سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سینیٹر شیری رحمٰن سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اولاد کا غم ناقابلِ بیان ہوتا ہے، دُکھ کی اس گھڑی میں ہم سوگوار خاندان کے غم میں شریک ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:محسن نقوی کاشیری رحمان کی صاحبزادی کے انتقال پر اظہار افسوس

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سینیٹر شیری رحمان کی صاحبزادی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اولاد کا غم ناقابلِ بیان، الفاظ اس دکھ کا مداوا نہیں کر سکتے، اس گھڑی میں پوری سینیٹ شیری رحمان کے ساتھ کھڑی ہے، چیئرمین سینیٹ نے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت، اہلِ خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا غم کی۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن کی بیٹی ماروی ملک انتقال کر گئی ہیں،پی پی پی سیکریٹریٹ کے مطابق شیری رحمٰن کی بیٹی ماروی ملک کو چند روز قبل برین ہیمرج ہوا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں