حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر 69 ارب کا بوجھ برداشت کیا: وزیر خزانہ
لاہور: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہاہے کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر 69ارب روپے کا بوجھ برداشت کیا۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نےپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں توانائی کی فراہمی کے حوالے سے روزانہ اجلاس ہوتا ہے، پٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ نے کہاکہ کوشش کر رہے ہیں عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے، ہمارے وسائل لامحدود نہیں ہیں،وزیراعظم نے کہا ہے کہ عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ اپریل تک سپلائی چین کی صورتحال بہتر ہونے کی امید ہے، ڈیمانڈ مینجمنٹ اور توانائی کی بچت اقدامات پر غور کررہے ہیں، کشیدگی اور جنگی حالات سے توانائی انفراسٹرکچر متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ ٹارگٹڈ ریلیف کی جانب جائیں گے، ہدف مستحق طبقہ ہے،ہم سب نے مل کر ملک کو بحران سے نکالنا ہے۔