وزیراعظم کا ایرانی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ، عیدالفطر اور نوروز کی مبارکباد دی
اسلام آباد:(دنیا نیوز) وزیراعظم نے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے رابطہ کیا، انہیں اور عوام کو عیدالفطر، نوروز کی مبارکباد دی۔
شہباز شریف نے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی، ایرانی صدر نے بھی اُن کے جذبات کا پرتپاک انداز میں جواب دیا اور پاکستانی عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ بطور ہمسایہ برادر ملک، وزیراعظم نے جاری گشیدگی کے تناظر میں بہادر ایرانی عوام کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی کا اظہار کیا، شہباز شریف نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا ااظہار کیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ زخمیوں و متاثرین کی جلد صحت یابی اور سلامتی کے لیے دعا کی جب کہ خلیجی ممالک کی صورتِ حال پر گہری تشویش کا اظہار کیا، اِس سنگین صورتِ حال کے پیش نظر اںہوں نے تمام ہمسایہ ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی ، مذاکرات اور سفارت کاری کی طرف واپسی کی فوری ضرورت پر زور دیا۔
دوسری جانب شہباز شریف نے کہا کہ اختلافات کو پرامن طریقے سے حل کیا جائے، اںہوں نے اُمتِ مسلمہ کے درمیان اتحاد ویکجہتی کی اہمیت پر زور دیا، جس کی اِس وقت ارشد ضرورت ہے۔
علاوہ ازیں پاکستان کی قیادت کی سفارتی کوششوں سے آگاہ کرتے ہوئے وزیراعظم ن ایرانی قیادت کو یقین دلایا کہ پاکستان خطے میں امن کے فروغ کے لیے اپنا تعمیری کردار جاری رکھے گا۔