اُمہ متحد ہو کر مشترکہ چیلنجز کا مؤثر انداز میں مقابلہ کرے: اسحاق ڈار
اسلام آباد:(دنیا نیوز)نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اُمہ متحد ہو کر مشترکہ چیلنجز کا مؤثر انداز میں مقابلہ کریں۔
وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دورے پر آنے والے وزرائے خارجہ کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں انتہائی مثبت اور مفید رہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان ملاقاتوں میں خطے کی مجموعی صورتحال، امن و استحکام اور باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اِسی طرح موجودہ علاقائی صورتحال پر پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے درمیان ہونے والے مشاورتی اجلاس میں تفصیلی اور نتیجہ خیز بات چیت ہوئی، اور خطے میں جاری تنازعات کے جلد اور مستقل خاتمے پر زور دیا گیا۔
نائب وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ کہ چار ملکی مشاورتی عمل کا دوسرا اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر نے شرکت کی، اس سے قبل پہلا اجلاس 19 تاریخ کو منعقد ہوا تھا۔
دوسری جانب اجلاس میں موجودہ علاقائی کشیدگی، انسانی جانوں کے نقصان اور معاشی اثرات پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔
اسحاق ڈار نے بتایا کہ جاری تنازع انتہائی افسوسناک ہے کیونکہ اس کے اثرات پورے خطے میں عوام کی زندگیوں اور معیشت پر پڑ رہے ہیں۔
ان کا مزید اس بات پر زور دیا کہ ان مشکل حالات میں مسلم اُمہ کا اتحاد نہایت اہم ہے تاکہ مشترکہ چیلنجز کا مؤثر انداز میں مقابلہ کیا جا سکے۔