قصور میں گردے کی مبینہ غیر قانونی پیوندکاری پر8 افراد کے خلاف مقدمہ درج
قصور:(دنیا نیوز) پنجاب کے ضلع قصور میں نجی ہسپتال میں مریضہ کے گردے کی مبینہ غیر قانونی پیوندکاری کا اسکینڈل سامنے آ گیا۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا، مقدمہ 3 نامزد اور 5 نامعلوم ملزمان شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران مریضہ سکینہ کی حالت تشویشناک پائی گئی ، تبدیل شدہ گردہ اور متعلقہ سامان موقع سے برآمد کر کے تحویل میں لے لیا۔
دوسری جانب گرفتار ملزمان سے خون آلودہ آپریشن کا سامان اور نقدی بھی برآمد ہوئی ہے۔
تفتیشی حکام کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان مختلف شہروں میں منظم گروہ کی صورت میں غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث تھے۔