اوکاڑہ میں دو گھنٹوں کے دوران دو ٹرین حادثات، دو افراد جاں بحق

اوکاڑہ: (دنیا نیوز) اوکاڑہ میں دو گھنٹوں کے دوران پیش آنے والے دو مختلف ٹرین حادثات میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔

پہلا حادثہ بے نظیر روڈ کے قریب پیش آیا، جہاں ندیم نامی شخص ٹرین کی زد میں آ کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

دوسرا افسوسناک واقعہ اختر آباد کے قریب پیش آیا، جہاں ٹرین سے باہر جھانکنے والا نوجوان سرفراز حادثے کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار گیا۔

ریسکیو اہلکاروں نے دونوں افراد کی لاشیں تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیں، پولیس نے دونوں واقعات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں