اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو میں دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی و عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، جبکہ کثیرالجہتی فورمز پر باہمی دلچسپی کے امور بھی زیر بحث آئے۔

ترجمان کے مطابق پاکستان سمیت 8 ممالک نے اسرائیلی وزراء کی جانب سے غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی سے متعلق بیانات کی شدید مذمت کی ہے۔

ٹیلیفونک گفتگو میں مکہ دفاعی معاہدے کی اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے استنبول اجلاس میں طے پانے والی مفاہمت پر بھی بات چیت ہوئی، جبکہ اس پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...