کوئٹہ سے ٹرین سروس 2 روزہ معطلی کے بعد دوبارہ بحال

کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان سے دیگر صوبوں کیلئے ٹرین سروس 2 روزہ معطلی کے بعد دوبارہ بحال کر دی گئی۔

ریلوے انتظامیہ کے مطابق جعفر ایکسپریس آج اپنے مقررہ وقت پر کوئٹہ سے پشاور کے لئے روانہ ہوگئی، پشاور سے آنے والی ٹرین آج کوئٹہ پہنچے گی۔

یاد رہے کہ ٹرین سروس ٹریک کی مرمت کے سلسلے میں 2 روز کیلئے معطل کی گئی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...