پشاور کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے آج بند رہیں گے
پشاور: (دنیا نیوز) پشاورسمیت صوبے کے بیشتر اضلاع میں نجی و سرکاری تعلیمی ادارے ، کالجز اور یورنیوسٹیاں آج بند رہیں گے۔
ذرائع کر مطابق پشاورشہر میں بی آر ٹی سروس آج دوسرے روز بھی معطل ہے، جبکہ مختلف سڑکوں پر کنٹینرز سے راستے بدستور بند ہیں، باچا خان چوک ، خیبر روڈ ، فردوس چوک ، ہشت نگری سمیت دیگر مقامات پر کنٹینرز لگا کر راستے بند کئے گئے ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق بنوں تعلیمی بورڈ ایس ایس سی سالانہ امتحانات دوم کے تمام پرچے بھی ملتوی کردیے گئے۔
میٹرک کے آج ہونے والے سالانہ امتحان دوم کا پرچہ بھی تاحکم ثانی ملتوی کردیا گیا، امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
کوہاٹ میں بھی امتحانات ملتوی، جنوبی وزیرستان لوئر دیر میں بھی آج تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
ضلع مالاکنڈ کے تعلیمی ادارے آج اور کل بند رہیں گے، ضلع مالاکنڈ میں 30 روز کے لئے دفعہ 144 نافذکی گئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments