پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی، ہنڈرڈ انڈیکس 900 پوائنٹس گر گیا

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا آغاز منفی زون سے ہوا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز میں ہنڈرڈ انڈیکس 9 سو پوائنٹس سے گھٹ کر 1 لاکھ 66 ہزار ایک سو کی سطح سے نیچے آگیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا ملا جلا رجحان رہا، تاہم کاروباری روز کے اختتام کے قریب اچانک مندی چھاگئی جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 352 پوائنٹس کمی کیساتھ ایک لاکھ 67 ہزار 089 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...