وزارت خارجہ کا دستاویزات کی تصدیق کیلئے ڈیجیٹل نظام متعارف
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزارت خارجہ نے شہریوں کی سہولت کے لیے دستاویزات کی تصدیق کا ڈیجیٹل نظام متعارف کرا دیا ہے، جس کے تحت شہری آن لائن درخواست دے کر تصدیقی سرٹیفکیٹ ای میل کے ذریعے حاصل کر سکیں گے۔
وزارت خارجہ کے مطابق نیا نظام 12 اکتوبر 2026 سے فعال ہے اور اس کا اطلاق اسلام آباد کے مرکزی دفتر سمیت لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ اور گجرات میں قائم رابطہ دفاتر پر بھی ہوگا۔
نظام کے تحت شہریوں کو پہلے آن لائن پورٹل پر اپنی دستاویزات اپ لوڈ کرنا ہوں گی، دستاویزات کی جانچ پڑتال مکمل ہونے کے بعد آن لائن فیس ادا کی جا سکے گی، جس کے بعد تصدیقی سرٹیفکیٹ ای میل کے ذریعے فراہم کیا جائے گا۔
ڈیجیٹل نظام کا مقصد شہریوں کو دفاتر کے بار بار چکر لگانے، قطاروں میں انتظار کرنے اور روایتی طریقۂ کار سے درپیش مشکلات سے بچانا ہے۔
دستاویزات کی تصدیق کے لیے درخواست وزارت خارجہ کے آن لائن پورٹل https://portal-attestation.mofa.gov.pk پر جمع کرائی جا سکتی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments