گلشن حدید میں گھر سے 5 لاشیں ملنے کا معاملہ، میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی
کراچی: (دنیا نیوز) گلشن حدید کی نجی سوسائٹی میں گھر سے میاں بیوی اور بچوں سمیت 5 افراد کی لاشیں ملنے کے معاملے میں متوفین کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی۔
میڈیکل رپورٹ کے مطابق متوفی شہازیب اور صبا کی موت گولی لگنے سے ہوئی جبکہ شمائلہ، ایزل اور آریہ کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شمائلہ کے بازوؤں پر پرانے زخموں کے نشانات پائے گئے جبکہ شہازیب اور ان کی اہلیہ کے جسم کے مختلف حصوں پر ٹیٹو بنے ہوئے تھے۔
میڈیکل رپورٹ کے مطابق متوفین کی موت 12 اکتوبر کو دوپہر 3 بجے سے رات 8 بجے کے درمیان ہوئی تھی جبکہ پانچوں افراد کی لاشیں 13 اکتوبر کی صبح گھر سے ملی تھیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments