بنوں پولیس کو دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے جدید بلٹ پروف گاڑیاں فراہم

پشاور: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے فراہم کردہ جدید بلٹ پروف گاڑیاں بنوں پولیس لائن پہنچ گئیں، جن کا مقصد دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کے دوران پولیس اہلکاروں کو بہتر تحفظ فراہم کرنا اور فورس کی آپریشنل صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق جدید بلٹ پروف گاڑیوں کی فراہمی سے بنوں پولیس کی استعدادِ کار میں اضافہ ہوگا اور سکیورٹی اہلکاروں کو دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کے دوران زیادہ بہتر تحفظ میسر آئے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ جدید گاڑیوں کی شمولیت سے پولیس کی آپریشنل صلاحیتوں میں بہتری آئے گی اور دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں مؤثر انداز میں حصہ لینے میں مدد ملے گی۔

پولیس حکام کے مطابق بنوں میں امن و امان کے قیام اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پولیس کو جدید سہولیات اور ضروری وسائل فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

حکام نے امید ظاہر کی کہ جدید بلٹ پروف گاڑیاں دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں بنوں پولیس کے لیے معاون ثابت ہوں گی اور اہلکاروں کی سکیورٹی بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...