پشاور میں سکول کی چھت گرنے کے واقعے پر افسوس ہے: نواز شریف
لندن :(دنیا نیوز) قائد مسلم لیگ ن میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ پشاور میں سکول کی چھت گرنے کے واقعے پر افسوس ہے۔
سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف ایون فیلڈ پہنچے جہاں انہوں نے میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے پشاور سکول واقعے پر سخت رنج وغم کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ نجی سکولوں کی حالتِ زار سے متعلق مریم نواز پہلے ہی کام کر رہی ہیں۔
پاکستان میں دہشت گردی کے مسئلے سے متعلق سوال پر قائد مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کے مسئلے کو سمجھتا ہے اور اس کا نوٹس بھی لے رہا ہے۔
دوسری جانب اپنی طبیعت کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر نواز شریف نے کہا، ’’شکر ہے اللہ کا‘‘
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments