ریڈیو فری یورپ نے طالبان رجیم کے واخان منصوبے کو ناقابل عمل قرار دیدیا

برسلز: (دنیا نیوز) ریڈیو فری یورپ نے طالبان رجیم کے واخان منصوبے کو ناقابل عمل قرار دے دیا۔

رپورٹ کے مطابق 4 اکتوبر کو طالبان رجیم نے واخان سڑک کا افتتاح کیا، لیکن چینی ماہرین کے مطابق سرحد جلد کھلنے کے امکانات انتہائی کم ہیں، طالبان رجیم کا واخان منصوبہ حقیقی تجارتی رابطے کے بجائے محض علامتی اور نمائشی ہے۔

4 ہزار 800 میٹر بلند درہ سال میں صرف 3 ماہ گاڑیوں کے قابل استعمال ہے، افغان معیشت انتہائی محدود، چین کیلئے اس کی تجارتی اہمیت نہ ہونے کے برابر ہے۔

افغان سرزمین سے دہشتگردی کا خطرہ سرحد کھولنے کے کسی بھی ممکنہ معاشی فائدے سے کہیں زیادہ ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...