پیپلزپارٹی نے کوشش کی مذاکرات کی میز پر معاملات حل کر لئے جائیں: شیری رحمان
اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے کوشش کی مذاکرات کی میز پر معاملات حل کر لیے جائیں، حکومت کو بھی مذاکرات کیلئے قائل کیا۔
سینیٹر شیری رحمان نے ایوان میں اظہار خیال کیا کہ ذوالفقار علی بھٹو کے آئین نے ملک کو متحد رکھا ہے، نہیں چاہتے ملک پھر کسی تجربے سے دوچار ہو، دہشت گردی ہمارے لیے سرخ لکیر ہے۔
شیری رحمان نے کہا کہ بی بی کی شہادت سمیت دیگر بڑے واقعات کے پیچھے ٹی ٹی پی کا ہاتھ تھا، ہمیں متحد ہو کر ملکی حالات کا جائزہ لینا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ تقسیم کی سیاست کے بجائے تعلیم، غربت اور دیگر اہم مسائل پر توجہ دینا ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments